Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دونوں جانب سے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (پولیس) بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں جانب سے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سوڈانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوڈان کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کو اہم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version