Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی سے گرفتار منشیات فروش فوزیہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

اسلام آباد سے 25 سے 26 دن پہلے منشیات لائی تھی اور 8 کلو آئس لائی تھی، ملزمہ کا انکشاف

کراچی: شہر قائد سے گرفتار منشیات فروش فوزیہ کا ویڈیو بیان بول نیوز سامنے لے آیا۔

ملزمہ فوزیہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں حیدرآباد کی رہائشی ہوں، غریب آباد میں پولیس پیچھے لگ گئی تھی اس لیے وہاں سے گھر چھوڑ کر حیدرآباد منتقل ہوئی۔

ملزمہ نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہوں جب کہ اس کاروبار میں مزید عورتیں بھی ملوث ہیں۔ 8 سے 10 کلو منشیات آتی ہیں اور وہی بیچتی ہوں جب کہ شعیب بلوچ، انیس اور جاوید منشیات سپلائی کرتے ہیں۔

ملزمہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے 25 سے 26 دن پہلے منشیات لائی تھی اور 8 کلو آئس لائی تھی۔ اسلام آباد سے سرکاری ادارے کے اہلکار سے مشیات لی تھی۔

ملزمہ فوزیہ نے مزید بتایا کہ سرکاری ادارے کا اہلکار پشاور میں تعینات ہے جب کہ ہمارا رابطہ واٹس ایپ پر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک اور بڑی کارروائی کے دوران آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث فوزیہ بلوچ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

پولیس انٹروگیشن نے ملزمہ نے بتایا تھا کہ آئس اور ہیروئن پشاور سے اسلام آباد لائی جاتی تھی جب کہ آئس ٹنڈو محمد جام، حیدرآباد اور کراچی میں یومیہ بنیادوں پر سپلائی کی جاتی تھی۔

فوزیہ نے انکشاف کیا تھا کہ ملیر اور غریب آباد میں موجود ٹھکانے پولیس کو معلوم ہوگئے تھے پھر حیدرآباد منتقل ہوئے، دس کلو آئس اور دس کلو ہیروئن تک اسلام آباد سے کراچی سپلائی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version