Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان سرحدی پوسٹوں سے بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز کا بھرپور جواب، افغان طالبان فرار

تاحال پاکستانی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

‏افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

‏تاحال پاکستانی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ پاکستانی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version