Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت بلتستان میں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

جنگِ آزادی کے دوران گلگت بلتستان کے بہادر جوانوں نے جرأت اور عزم کی مثالیں قائم کیں

گلگت: گلگت بلتستان میں یکم نومبر کو یومِ آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر خطے کے عوام 1947 میں ڈوگرہ راج کے خلاف لڑی گئی تاریخی جنگِ آزادی کی یاد تازہ کر رہے ہیں اور اپنی قومی شناخت و پاکستان سے وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی اور خطے میں پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ اس تاریخی معرکے میں گلگت اسکاؤٹس اور مقامی مجاہدین نے اہم کردار ادا کیا۔

بعد ازاں آزادی کی اس جدوجہد کا دائرہ بلتستان تک بھی پھیل گیا اور 14 اگست 1948 کو بلتستان کو بھی ڈوگرہ حکمرانی سے آزاد کرا لیا گیا۔

جنگِ آزادی کے دوران گلگت بلتستان کے بہادر جوانوں نے جرأت اور عزم کی مثالیں قائم کیں اور خطے کو ڈوگرہ تسلط سے آزاد کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی قربانیاں آج بھی تاریخ کا اہم باب سمجھی جاتی ہیں۔

آزادی کے بعد بھی گلگت بلتستان کے عوام نے مختلف پاک بھارت جنگوں میں بھرپور کردار ادا کیا اور اپنی بہادری و حب الوطنی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version