Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی وسط مدتی انتخابات کل؛ کانگریس میں کس جماعت کو برتری حاصل ہوگی؟

‘اب تک امریکی تاریخ میں ریکارڈ پانچ کڑوڑ 27 لاکھ سے زیادہ شہری اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں’

نیویارک: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں میں سے کون اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تاہم ان انتخابات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن اور آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک امریکی انتخابی تاریخ میں ریکارڈ 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شہری اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

سروے رپورٹ میں ایوان نمائندگان کی 435 نسشتوں کے انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جیت کے امکانات روشن دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ سینیٹ میں دونوں پارٹیوں رپپلیکن اور ڈیموکریٹک میں کچھ نسشتوں پر مقابلہ کانٹے دار ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

ایوان نمائندگان کی کل 435 اور سینیٹ کی 35 نسشتوں پر انتخابات ہو رہے ہیں تاہم ان انتخابات میں 11 مسلمان امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں 10 امیدوار ایوان نمائندگان جبکہ ایک امیدوار سینیٹ کی نشست کے لیے میدان میں ہے۔ اس کے علاوہ 36 ریاستوں میں گورنرز کے انتخابات بھی ہوں گے۔

نیویارک میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کیتھی ہوکل دوسری مدت کے لیے گورنر کا انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ ری پبلکن پارٹی نے لانگ آئی لینڈ کی ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ نیویارک کے انتخابی مقابلے پر بھی سیاسی حلقوں کی گہری نظر ہے۔

سینیٹ کی نشستوں کے لیے ٹیکساس، مشی گن، اوہائیو، مین اور آئیووا میں اہم مقابلے متوقع ہیں جبکہ کنساس، ساؤتھ کیرولائنا اور الاسکا میں بھی انتخابی نتائج سیاسی توازن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

مشی گن میں ڈیموکریٹک امیدوار عبدالالسید اور ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کے درمیان مقابلہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ڈیموکریٹک رہنما ہیلی اسٹیونز کی جانب سے اپنی جماعت کے امیدوار کے بجائے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کے اعلان نے انتخابی صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

ہیلی اسٹیونز کے اس فیصلے پر ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے۔

دوسری طرف ٹیکساس میں بھی ڈیموکریٹ اور رپپلیکن امیدواروں کے درمیان مقابلہ کانٹے دار بہت کم مارجن کے ساتھ جاری ہے تاہم دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کی جیت کے لئے قبل از وقت کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

کچھ اسی قسم کی صورت حال الاسکا میں بھی جہاں مقابلہ بہت اہم ہونے کی توقع کی جارہی ہے جہاں ریپپلیکن کو اپنی نسشت بچانا مشکل نظر آ رہا ہے۔

یہ امریکی تاریخ کے بہت اہم انتخابات ہونے جا رہے ہیں جہاں دیکھنا ہوگا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں میں کون 3 نومبر کی ووٹنگ کے بعد سیاسی طور پر مضبوط کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version