Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کثیرالجہتی نظام میں اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی بھرپور اور مستقل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو  نے ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم  نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں  نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے امید ہے آئندہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے تین بنیادی ستونوں پر باہم مربوط اور متوازن انداز میں توجہ مرکوز رکھیں گے۔

دوسری جانب سفیر اولارا اوتونو  نے کثیرالجہتی نظام کے فروغ تینوں بنیادی ستونوں کے لیے پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات پر گہرے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے جاری کوششوں میں پاکستان کی قیادت اور اہم کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version