Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ستمبر 1965 کی جنگ کا 17واں روز

پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا

جنگ 1965 کے 17 ویں روز پاکستانی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں دشمن کے 4 ٹینک تباہ کئے۔

بھارتی ائیرفورس کے طیاروں نے پاکستانی مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر شہید اور 48 زخمی ہوئے۔

سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا جس سے بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا، پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کئے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں قبضہ میں لے لیا۔

پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔

صدر ایوب کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں موقف تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے موثر ذرائع اور طریقے وضع کیے جائیں۔

پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا جس میں اکھنور، کھیم کرن اور راجستھان سیکٹر کے علاقے شامل ہیں پاک افواج نے20 افسرز، 19 جے سی اوز اور 530 بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version