سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کےعلاقے جوسک میں سیکیورٹی فورس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیے، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ، کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔
