Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی، اٹک میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

معطلی یا ڈاؤن گریڈنگ کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی درخواست پر کیا گیا ہے

راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں راولپنڈی کے مختلف مخصوص مقامات پر موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کو ڈاؤن گریڈ کرنے کے ساتھ 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک کے مخصوص علاقوں میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ موٹروے کے اطراف براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں بھی موبائل و انٹرنیٹ سروسز کی بندش یا ڈاؤن گریڈنگ کی درخواست شامل ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے کے مطابق راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سگنلز کی معطلی یا ڈاؤن گریڈنگ کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اس اقدام کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو موبائل کالز، موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز کے استعمال میں عارضی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version