پشاور: پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہیے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو سیاسی کشمکش نہیں، صوبے میں امن، سڑکوں کی بحالی چاہیے، پی ٹی آئی والے صرف شر و فساد پھیلانے والے ہیں، امن لانے والے نہیں ہوسکتے۔
عوام نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک شرپسند جماعت ہے جو صرف ملک میں شر اور فساد پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے، صوبے کے حالات ہمارے لیے ٹھیک کردیں، ہمیں عمران خان کی ضرورت نہیں ہے۔


















