Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، 7 خوارج جہنم واصل

عزم استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 7 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version