پی آئی اے نے اپنے نئے یونیفارم ڈیزائن کے لیے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا۔
پی آئی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرز پی آئی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کے لیے مدعو کیا تھا تاہم ڈیزائنز کا انتخاب پیش کردہ ڈیزائنز کی جدت، اعلی معیار اور پی ائی اے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے پر کیا گیا۔
حسن شہریار یاسین کے ڈیزائن کردہ یونیفارمز کی رونمائی پی آئی اے کے نئے جہاز بوئنگ 787 کی پہلی پرواز کے موقع پر کیا جائے گا۔
پہلی پرواز 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کے لیے پرواز بھرے گی جس پر نئے یونیفارم میں ملبوس عملہ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا۔
پی آئی اے کی نئے انتظامیہ مسافروں کو خدمت کے اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
اس میں جدید ترین اور انٹرٹینمنٹ سے لیس جہازوں کی شمولیٹ، بیڑے میں پہلے سے شامل جہازوں کی نئی نشستیں اور کیبن، نئے عملے، اور نئے کھانے کی مینو شامل ہیں جبکہ نئے یونفارمز پی ائی اے کی تبدیلی اور جدت کی طرف اہم سنگ میل ہے۔
