Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوادر میں سیکیورٹی کمپنی نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، آپریشن جاری

کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ان کے خلاف آپریشن جاری ہے

سیکیورٹی فورسز نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔

Exit mobile version