Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین میں تباہ کن زلزلہ؛ پاکستان نے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں زلزلے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے علاقے تبت میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ چین کے خودمختار علاقے تبت میں شدید زلزلے کے باعث کم از کم 16 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے جبکہ سیکڑوں مکانات منہدم ہوئے ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version