Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی اردن میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پاکستان دہشت گردی کے خلاف اردن کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے اردن کے علاقے الکرک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق الکرک میں چرچ میں جنازہ کے جلوس پر دہشت گرد حملے میں  متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اردن کی حکومت اور عوام سے جانی نقصان پر دلی تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف اردن کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version