Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی گوریلا کارروائیاں تیز، رجیم کے اہم اہداف نشانے پر

صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان میں طالبان کی انٹیلی جنس ٹیم پر گوریلا حملہ ہوا

افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مسلسل تیزی آگئی ہے، سیکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے۔

طالبان مخالف مسلح  گروپوں نے طالبان رجیم کے خلاف صوبہ تخار، پروان اور بدخشاں میں مربوط کارروائیوں کا دعویٰ کیا۔

افغانستان کے سابق جنرل یاسین ضیا کی تنظیم، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان میں طالبان کی انٹیلی جنس ٹیم پر گوریلا حملہ ہوا جس می اہم سرغنہ سمیت 4 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بتایا کہ صوبہ پروان میں کابل شمال شاہراہ پر طالبان چوکی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی تنظیم افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کی 219ویں بریگیڈ کی فوجی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا جبکہ کارروائی میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version