لاہور سے چنیوٹ جانے والی مسافر بس پنڈی بھٹیاں میں کوٹ نکہ روڈ پر حادثے کا شکار ہو کر سیم نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 65 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مزید علاج کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
