Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے تائیوان کی فضائی کمپنیوں کے لیے فضائی حدود بند کر دیں

تائیوان کی فضائی کمپنیوں نے ہفتے کے اختتام سے پروازوں کے راستے تبدیل کرنا شروع کر دیے

پاکستان نے تائیوان کی فضائی کمپنیوں کے لیے فضائی حدود بند کر دیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت میں تائیوان کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت صرف چین کی فضائی کمپنیوں کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کراس ورڈ پہیلیاں دماغی انحطاط کو کم کر سکتی ہیں، تحقیق میں اہم انکشاف

  خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود سے صرف چینی ایئرلائنز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی جانب سے تائیوان کی فضائی کمپنیوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

تائیوان کی فضائی کمپنیوں نے ہفتے کے اختتام سے پروازوں کے راستے تبدیل کرنا شروع کر دیے چائنا ایئرلائنز اور ایوا ایئر کی پروازیں 25 اکتوبر کی صبح سے پاکستانی فضائی حدود سے نہیں گزریں

ایشیا اور یورپ کے درمیان تائیوانی کمپنیوں کی کم از کم 12 پروازوں نے اتوار سے روسی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version