Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ تاریخی شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر زور

صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر طیب اردوان کے نام تہنیتی خط لکھا

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان کے نام تہنیتی خط لکھا جس میں انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ ایک صدی کے دوران نمایاں پیشرفت کی ہے، اداروں کو مضبوط بنایا، اقتصادی ترقی کو فروغ دیا اور علاقائی و عالمی امور میں اپنے مقام اور کردار میں اضافہ کیا ہے، پاکستان اور ترکیہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان بےمثال بھائی چارے کے رشتے کو اجاگر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ، عقیدے اور اقدار پر مبنی دیرینہ روابط ہیں، مشکل وقت میں ترک قیادت، عوام کی فراخدلانہ حمایت اور یکجہتی کے اظہار کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سے دوطرفہ اور سہ فریقی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین تزویراتی تعاون کے فروغ میں بھی معاون ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version