Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں موثرکارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مارگرائے

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں

  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں موثرکارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون مارگرائے۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version