ایران کے جزیرہ قشم کے سمندری علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ آبنائے ہرمز میں بھی بحری جہازوں کو پیش آنے والے واقعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک لڑاکا طیارے کو روک کر قشم کے علاقے سے واپس جانے پر مجبور کردیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے مطابق آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ان میں آگ لگ گئی۔
ادھر برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز آگ کی لپیٹ میں ہے۔
