صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔
شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہُوٹرز، پولیس لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی، خواہ اس کا تعلق سرکاری ملازمین سے ہو یا وہ پریس کارڈ ہولڈر ہی کیوں نہ ہو۔
کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی فوڈ اسٹریٹ آنے والے شہریوں کیلئے ٹریفک پلان تیار
