Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے شہریوں کا نئے صوبوں کے فوری قیام کا مطالبہ

موجودہ نظام تبدیل ہونا چاہیے، نئے صوبے قائم کیے جائیں اورکراچی کو بھی الگ صوبے کا درجہ دیا جائے، شہری

کراچی کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مسائل کے پیش نظر نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی حمایت کرد دیا۔

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی گلیوں اورمحلوں میں کوئی ترقیاتی کام نظرنہیں آتا، گٹرلائنیں خراب اورہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں موجودہ نظام تبدیل ہونا چاہیے، نئے صوبے قائم کیے جائیں اورکراچی کو بھی الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ پورے شہر میں کچرے کے ڈھیرلگے ہیں، جگہ جگہ گندا پانی جمع ہے اورکوئی تعمیراتی کام بھی نظرنہیں آتا گندے پانی اورکچرے کے ڈھیروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آمدورفت بھی دشوار بنا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version