امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک امیدوار عبدالسید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر سینیٹ کا انتخاب جیت لیا۔
کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں عبدالسید نے کہا کہ مشی گن نے امید کو چن لیا ہے، عوام مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اور میں آپ لوگوں پر اعتماد کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنی کامیابی عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ترقی کے لیے کام کروں گا، مزدوروں کی جنگ میری جنگ ہے، میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، انتخابی مہم میں میرے عقیدے اور نام کو نشانہ بنایا گیا۔
عبدالسید کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی، ہمیں ہرانے کے لیے انتخابی مہم میں خطیر رقم خرچ کی۔
