پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر کمی کے بعد 312 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 346 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے 30 نومبر رات 12 بجے تک کے لیے ہو گا۔
