جم میں ورزش کرنے والی ایک 68 سالہ خاتون نے لوگوں کو اپنا فٹنس سفر شروع کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اانہیں ڈیڈ لفٹ سمیت مختلف ایکسر سائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان بھارتی بزرگ خاتون نے اپنا طرز زندگی بدلنے کا شعوری فیصلہ کیا اور جم جانا شروع کر دیا۔ اپنے بیٹے کی رہنمائی میں، جو ایک ٹرینر بھی ہے، وہ جم میں ورزش کر رہی ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں۔
ان با ہمت خاتون کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
انسٹاگرام صارف اجے سنگوان نے اپنی 68 سالہ والدہ کی جم میں ورزش کرتے ہوئے دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی۔
انہوں نے کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی، “ماں نے اپنے اندر تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔” ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے کی رہنمائی کے ساتھ اسکواٹس اور ڈیڈ لفٹ سمیت مختلف ورزشیں کرتی نظر آ رہی ہیں، جو ان کا ٹرینر بھی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
