Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کس ملک میں سب سے زیادہ گنجے افراد آباد ہیں؟

خواتین کے مقابلے مردوں میں گنجا پن زیادہ عام ہے، لیکن یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہےاور  کسی  بھی شخص کے گنجے ہونے کی متعدد ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں ۔

بعض اوقات لوگ موروثی وجوہات کی وجہ سے اپنے بالوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔ یعنی جن لوگوں کے خاندان کے  لوگوں کے گنجے ہونے کی تاریخ ہے ان کے بالوں کے گرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ہارمونل تبدیلیاں بھی لوگوں کے بالوں کو جھڑنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ان سب وجوہات کے علاوہ  بعض افراد خود بھی گنجے ہوکر زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں اور مردوں میں گنجا ہونا بعض ممالک میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ عام ہے۔

ٹرپ ایڈوائزر، جاپان کے ذریعے کرائے گئے ایک بین الاقوامی سروے  سے پتہ چلتا ہے کہ کس ملک  گنجے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

چیک ریپبلک(جمہوریہ چیک):

جمہوریہ چیک میں گنجے مردوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وہاں کی کل آبادی کے 42.8 فیصد  مرد گنجے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ  اسے دنیا کا ‘گنج پن کا دارالحکومت’  کہا جاتا ہے۔

اسپین:

 ہسپانوی مرد تقریباً اتنے ہی (42.6 فیصد ) گنجے پن سے دوچار ہیں جتنے کہ چیک  مرد اور  وہ قدرتی طور پر بالوں کے جھڑنے کا حل تلاش کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔

جرمنی:

جرمنی میں گنجا پن ایک تشویشناک بات ہے جہاں اس کی 41.2 فیصد مرد آبادی  گنجے پن کا شکار ہے۔ بالوں کی پیوند کاری کے مختلف طریقہ کار کا انتخاب ان کی اب تک کی واحد امید ہے۔

اسی طرح فرانس ، برطانیہ اور اٹلی اپنی کل آبادی کے 39.2 فیصد گنجے افراد  کے ساتھ بالترتیب چوتھے سے چھٹے نمبر ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version