Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایئر ہوسٹس کی فلائٹ میں والدین کا استقبال کرنے کی ویڈیو نے دل جیت لیے

ایک ایئر ہوسٹس کی فلائٹ میں والدین کا استقبال کرنے کی وائرل ویڈیو نے دل جیت لیے۔

دل کو چھو لینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک ایئرہوسٹس نے اپنے والدین کو پرواز میں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ اس کے والد  کے چہرے پر خوشی اور  فخر واضح نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو کو صارف اسمیتا جتنی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس کلپ میں اسمیتا کو جہاز کے دروازے پر کھڑا دکھایا گیا ہے۔ جیسے ہی اس کے والدین اندر داخل ہوتے ہیں، وہ جہاز میں ان کا استقبال کرتی ہے۔

اس کلپ میں اسمیتا کو ان کے قریب بیٹھا بھی دکھایا گیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’اور جہاز میں وی آئی پی پیکس، اسپیشل جذبات۔‘‘

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Exit mobile version