Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر وائرل سیاہ فام لڑکی ’ نیا ڈولی‘ کون ہے؟

سوشل میڈیا پر رابطے کےلئے استعمال کی جانے والی موجودہ دور کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک روز بہ روز دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

نوجوان نسل میں اس جادوئی ایپ کا استعمال زیادہ دیکھا جارہا ہے ، جو کسی کو بھی شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا کر ان کی قسمت کو چند گھنٹوں میں بدل دیتی ہے۔

ایسے ہی نوجوانوں میں سے ایک 23 سالہ سوڈانی نژاد امریکی لڑکی ’ نیا ڈولی‘ ہے، جس کی ویڈیو ویوز کے باعث سال 2023 میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں سرفہرست آگئی ہے۔

نیاڈولی نے رواں سال ٹک ٹاک پر اپنا ایک پیج بنایا جس کے ذریعے وہ دنیا بھر کی سیاہ فام خواتین کو خوبصورت رہنے کیلئے نت نئے انداز میں میک اپ سیکھا تی اور مشورے دیتی ہے۔

ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 20 لاکھ 700 ہزار سبسکرائبرز رکھنے والی نیا ڈولی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، تاہم ’نیاڈولی‘ کی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر رواں سال 504 ملین ویوز کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version