Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمن شہری نے ہائی ہیل پہن کر 100میٹر دوڑکا ریکارڈ بنالیا

ہائی ہیل کا نام لیتے ہی خواتین ذہن میں آتی ہیں جنہیں فیشن کی خاطر ہیل والے جوتے پہننا ہرحال میں ہی پسند ہے چاہے کمر، پاؤں یا ٹانگوں میں درد کی تکلیف کا سامنا کر نا پڑے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے جرمن شخص کے بارے میں بتا رہے ہیں جس نے سرخ رنگ کے خواتین کے ہائی ہیل والے جوتے پہن کر 100 میٹر دوڑ لگائی اور عالمی کارنامہ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق آندرے اورٹولف نامی اس شخص نے 12.42 سیکنڈز میں ہائی ہیل پہن 100 میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کرکے اپنا ریکارڈ بنایا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ رواں سال کرسچن رابرٹو نامی ہسپانوی شخص نے ہائی ہیل پہن کر 12.82 سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کرکے اپنے نام کیا تھا۔

 

 

Exit mobile version