Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کی سب سے اونچی سائیکل تیار کرلی گئی

دنیا میں ایسے زندہ دل افراد کی کمی نہیں جو عالمی شہرت کی خاطر کچھ بھی کر نے کو تیار رہتے ہیں ،اس شخص نے  دنیا کی اونچی ترین سائیکل تیار کر لی۔

سائیکلیں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی تیار کردہ اونچی ترین سائیکل شاید ہی کہیں دیکھی ہو۔

کئی مہینوں کی محنت کے بعد تیار ہونیوالی اس سائیکل کی اونچائی 24 فٹ 3 انچ ہے ، جسے چلانے کےلئے کسی ٹیم کی مدد درکار نہیں ہوتی بلکہ ایک  سوار بیٹھ کر با آسانی چلا سکتا ہے۔

اس سائیکل کو کمال انجینئرنگ سے مکمل کیا گیا ہے جس کی شکل بظاہر کرسمس ٹری جیسی ہے جوکہ دو پہیوں پر ہموار راستے پر چین اور پیڈلز کی مدد سے چلتی ہے۔

 اس شخص نے اس سائیکل پر بیٹھ کر اسے چلایا اور کسی نقصان کے بغیر سفر با آسانی طے کر کے دکھایا۔

Exit mobile version