Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حسن علی نے گراؤنڈ میں موجود شائقین کو ڈانس کرنے پر مجبور کردیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے گراؤنڈ میں موجود شائقین کو ڈانس کرنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پرکرکٹر حسن علی کی ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کےدوران باؤنڈری لائن پر کھڑے ہیں ، جنھوں نے وہاں موجود شائقین کرکٹ کو اپنے ڈانس اسٹیپس بتائے اور پھر سب نے مل کر پرفارمنس دی۔

خبروں میں رہنے کے فن سے واقف حسن علی کے رقص کی نا صرف سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے بلکہ شائقین کرکٹ نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بہترین انٹرٹینر بھی قرار دے دیا ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حسن علی گراؤنڈ میں موجود تمام ہی شائقین کرکٹ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

واضح رہےکہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان شان مسعود 60 اور آغا سلمان 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Exit mobile version