Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر بھارتی اور آسٹریلوی صحافی بھی بول پڑے

پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی دنیا کے دیگر دوسرے ممالک سے مختلف ہے، پاکستانی مہمان نواز قوم کی حیثیت سے مقبول ہیں۔

حال ہی میں نامور سابق بھارتی کرکٹر دھونی نے پاکستانی کھانوں کی خوب تعریف کی جس کی ویڈیو نے کافی دھوم مچائی۔

اب سوشل میڈیا پر ایک نامور بھارتی اور آسٹریلوی صحافی کے بھی کافی چرچے ہو رہے ہیں جنھوں نے دل کھول کر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران تجریہ دیتے ہوئے آسٹریلیا کے صحافی اور مصنف پیٹر لیلور نے کہا کہ اگر آپ نے ثقافت دیکھنی  ہے تو پاکستان جائیں، پاکستان ایک بہت محفوظ اور بہت مہمان نواز ملک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بارے میں منفی باتیں سنی تھی لیکن جب ہم وہاں گئے تو ایسا کچھ بھی نہیں تھا،ہمارا پاکستان جا کر مؤقف مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔

ان کے ساتھ بیٹھے بھارتی صحافی بھارت سندرسن نے بھی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ پاکستان جاکر کراچی کی گلیوں میں گھوما، ہر بندہ ہمیں خوش آمدید کہہ رہا تھا، ہم سے کسی نے کھانے کے پیسے نہیں لیے جب کہ ہر کوئی مہمان نوازی کے لیے اپنے گھر بلا رہا تھا، پاکستان میں مجھے ایسا لگا جیسے میں بھارت میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھانوں کے دلدادہ دھونی کو فخر عالم کی بڑی پیشکش

آسٹریلوی صحافی نے مزید کہاکہ 24 سال بعد جب آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں کے لوگ ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کم جب کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے زیادہ آئے تھے، پاکستانی مداحوں نے اتنا پیار دیا کہ باؤنڈری پر کھڑے ڈیوڈ وارنر ان کے ساتھ ناچنے لگے۔

 

 

Exit mobile version