پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا یو ٹیوب چینل ہیک ہو گیا ۔
ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے مطابق بورڈ نے فوری اور مسلسل تگ و دو کے بعد چینل ری کور کروا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے یوٹیوب انتظامیہ کی مدد سے چینل ری کور کروالیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر رضامند
پی سی بی کا یوٹیوب چینل آج صبح ہیک کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کا لوگوہٹا دیا گیا تھا اور تمام ویڈیوز پرائیوٹ کردی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی کی یوٹیوب ٹیم چینل کی ہیکنگ کا معاملہ دیکھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر 4.4 ملین فالورز ہیں۔
