Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلوی کھلاڑی بھی بھارتی کھلاڑیوں کے نقش قدم پر، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

بگ بیش لیگ میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جب ایڈم زمپا نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ’منکڈ‘ کرنے کی کوشش کی لیکن تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔

منگل کو بگ بیش لیگ کے 12 ویں سیزن میں میلبرن رینیگیڈز کا مقابلہ میلبرن اسٹارز سے ہوا جس میں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ میلبرن اسٹارز کے اسپنر ایڈم زمپا نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود مخلاف ٹیم کے کھلاڑی کو ’منکڈ‘ کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایڈم زمپا گیند کروانے آئے تو مخالف ٹیم کے کھلاڑی ٹام روجرز کریز سے نکل گئے جس پر ایڈم زمپا نے گیند کروانے کی بجائے انہیں منکڈ کردیا۔

اس حرکت پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب شور مچایا جب کہ ایڈم زمپا کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ناٹ آؤٹ کیوں قرار دیا؟

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ناٹ آؤٹ کا فیصلہ اس لیے دیا گیا کیونکہ ایڈم زمپا گیند کرواتے وقت اپنا بازو اوپر سے نیچے لاچکے تھے۔

قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن پورا کرنے کے بعد کھلاڑی کو کریز چھوڑنے کی اجازت ہوتی ہے، اگر بولر پورا ایکشن نہ لے اور بولنگ اینڈ پر موجود کھلاڑی کو منکڈ کردے تو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے اور اس آؤٹ کو رن آؤٹ تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version