افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مارچ میں ون ڈے سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے مارچ میں ون ڈے سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا کے سیریز سے دستبردار ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل
افغان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اچانک سیریز منسوخ کیے جانے پر پی سی بی کو متحدہ عرب امارات میں تین میچز کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔
پی سی بی نے افغانستان کی درخواست پر اس حوالے سے غور شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: خواتین مخالف پالیسی، آسٹریلیا کا افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
واضح رہے کہ افغانستان کے داخلی مسائل کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز منسوخ کردی تھی۔


















