Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں  پاکستان کے دو کھلاڑی  بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2022 کے لیے ناموں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں  جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ان کے علاوہ  بھارت کے تین ، انگلینڈ کے دو، سری لنکا ، آئرلینڈ  اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی  مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد

انگلینڈ کے جوز بٹلر  کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر  کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹیم آف دی ایئر:

جوز بٹلر، محمد رضوان، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو ،گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا، حارث رؤف اور جوش لٹل

متعلقہ خبریں