Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹر آف دی  ایئر کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  مسلسل دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید پرھیں: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل

حیرت انگیز طور پر  بابر اعظم نے 2022 میں صرف 9 ون ڈے میچز کھیلے تھے لیکن انہوں نے ان 9 میچز میں 3 سنچریز اور پانچ نصف سنچریز اسکور کیں اور صرف ایک میچ میں ناکام رہے۔

صرف انفرادی سطح  پر ہی نہیں  بلکہ بابر کی قیادت میں پاکستان  ٹیم نے بھی 2022 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور  اسے صرف ایک ون ڈے میچ میں شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر

واضح رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version