Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، کرکٹر آف دی ایئر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سب سے بڑا ایوارڈ ’کرکٹر آف دی ائیر‘ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم  نے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت کر ’سر گیری سوبرز ٹرافی‘ حاصل کرلی۔

صرف یہی نہیں آئی سی سی  ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر  کا ایوارڈ بھی بابر اعظم کے نام رہا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

اس کے علاوہ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار پائے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل  ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version