Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا حق مہر کتنا رکھا گیا؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا نکاح قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ساتھ 3 فروری بروز جمعہ کو کراچی میں ہوا۔

نکاح میں کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد سمیت متعدد کھلاڑیوں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

شاہین آفریدی کا نکاح مولانا عبدالستار نے کراچی کی مقامی مسجد میں پڑھایا جب کہ ان کا حق مہر، مہر فاطمہؓ رکھا گیا جو نبی اکرم ﷺ نے خاتونِ جنت حضرت  فاطمۃ الزہراءؓ سمیت دیگر صاحبزادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر فرمایا تھا۔

مہرِ فاطمہ کی مقدار 500 درہم چاندی ہوتی ہے جو موجودہ دور کے وزن کے حساب سے 1 کلو 530 گرام چاندی یا اس کی قیمت بنتی ہے.

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی اپنے نکاح کے موقع کے بے حد خوبصورت نظر آرہے تھے جب کہ شاہین نے کرتا پاجاما پہن رکھا تھا اور ان کی دلہن ہلکے گلامی رنگ کا کامدار جوڑا زیب تن کررکھی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version