Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج مد مقابل آئیں گے

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں آج  ملتان سلطانز اور پشاور زلمی  کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ شام چھ بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور عماد وسیم نے پی ایس ایل 8 میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ملتان سلطانز اس سے قبل دو میچز میں سے ایک میں فاتح رہی جبکہ ایک میں اسے شکست  کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے ابھی  ایک ہی میچ کھیلا ہے اور اس میں فتحیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناکامیوں کا تسلسل برقرار، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version