پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کرکٹ جنٹلمین گیم ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے ملک کو سپورٹ کریں۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین گیم ہے اور ہر ایک اپنے اپنے ملک کو سپورٹ کرے۔
شاداب خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں راشد سے بھی بات کرونگا، فینز ہار جیت کو برداشت کرکے کرکٹ کو انجوئے کریں.
شاداب خان نے تسلیم کیا کہ افغانستان ٹیم کو کمزور نہیں کہہ سکتے، ان کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ خواہش ہے افغانستان پاکستان کے مقابلے ماضی کی طرف آخری اوور تک جائیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر شاداب خان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملنا ایک خواب تھا، اپنی پوری توانائی لگاؤں گا.
ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے شاداب خان نے کہا کہ سپر لیگ کے فوری بعد سیریز ہو رہی، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے کیونکہ دلچسپ میچز ہوں گے تو شائقین کو مزہ آئے گا۔
پاکستانی اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے جیسے سپر لیگ میں کھیلے ویسے ہی کھیلیں۔
شاداب خان نے امید ظاہر کی نوجوان کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گے، اور ہمیں پریشر کے بغیر کھیلنا پڑے گا۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ میں پہلی بار رمضان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، پورا دن روزہ اور پھر میچ کھیلنا مشکل ہوگا.
