نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کے خلاف اسکواڈ میں ٹام لیتھم کپتان، چیڈ بووس،مارک چیپمین، میٹ ہینری، بین لسٹر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایڈم میلنے، ڈیرل میچل،جیمی نیشم ،رچن راویندرا، ہینری شیپلے،آئن سودھی، ول ینگ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ڈین کلیور، کول مکونچی، اور بلیئر ٹکنر پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
Tom Latham will return to international T20 action for the first time since 2021 to lead the BLACKCAPS T20 sides against Sri Lanka (home) and Pakistan (away). More | https://t.co/jzxlGum5JK #NZvSL #PAKvNZ pic.twitter.com/DNd31LkdKe
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) March 26, 2023
ٹم سیفرٹ صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
