ورلڈ کپ 2023 میں انتہائی متوقع پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ان کی نظریں فتح پر جمی ہوئی ہیں۔ ٹیم کی توجہ صرف ایک حریف تک محدود نہیں ہے بلکہ ان تمام دس ٹیموں پر جمی ہیں جن کا وہ ٹورنامنٹ میں سامنا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم نہ صرف بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نو ٹیمیں بھی ہیں جن کے ساتھ ہمیں اپنے میچز کھیلنے ہیں۔ ہم صرف اس وقت فائنل میں پہنچ پائیں گے جب ہم ان سب کو شکست دیں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ تمام دس ٹیموں کے خلاف یکساں طور پر اچھا کھیلنا ہے تاکہ ہم فائنل تک پہنچ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مختلف مقامات، موسمی حالات اور کھیل کی سطحوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لیے تیار ہے اور ہمیں تمام مخالفین کے خلاف یکساں طور پر مضبوط کارکردگی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ’’ہمارا مؤقف کرکٹ کھیلنا ہے قطع نظر مقامات کے کیونکہ ایک پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر آپ کو ہر چیز کے لیے تیار رہنا ہوگا‘‘۔
بابر اعظم مزید کہتے ہیں کہ ہمارا بنیادی مقصد غلبہ حاصل کرنا، پاکستان کی نمائندگی کرنا اور فتح حاصل کرنا ہے۔
