Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حارث کی شیروانی اور دلہن کا لہنگا کس معروف شخصیت نے ڈیزائن کیا؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شیروانی اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود کا عروسی لباس کس معروف شخصیت نے ڈیزائن کیا۔

حارث رؤف نے اپنی بارات پر سیاہ رنگ کی شیروانی اور لال رنگ کی پگڑی پہنی جبکہ دلہن نے لال رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا تھا جس میں دونوں بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔

شادی کی تصاویر و ویڈیوز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے لوگوں نے یہ سوال کیا کہ آخر دلہن اور دولہا نے کس ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔

دلہن مزنا اور دولہا حارث کی بارات کا لباس پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے ڈیزائن کیا، اس حوالے سے محسن نوید رانجھا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹوری شئیر کی۔

حارث کی شیروانی اور دلہن کا لہنگا کس خاص شخص نے ڈیزائن کیا؟

ڈیزائنر کی انسٹاگرام اسٹوریز میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف خود ان کے لاہور والے اسٹور میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بارات کے موقعے پر حارث گھر سے نکلنے سے پہلے بکرے کا صدقہ دیا جبکہ بہترین دوست کو شادی کے موقعے پر ساتھی کھلاڑیوں نے ویڈیو کے زریعے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version