ایشیاکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ 2 ستمبر اور 10 ستمبر کو ہوگا۔
ایشیاکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا گروپ میچ 2 ستمبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
اگلے راؤنڈ میں پاک بھارت مقابلہ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دونوں میچز سری لنکا کے کولمبو یا کینڈی میں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی ایشیاکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا خواہاں
توقع ہے کہ پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ نیپال کے خلاف 30 یا 31 اگست کو ملتان میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بھی اسی روز ملتان میں ہوگی جب کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچوں کا ایک اور مقام لاہور ہوگا۔
اگر مجوزہ شیڈول منظور ہوجاتا ہے تو پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف اپنے پہلے میچ کے بعد فوری طور پر سری لنکا روانہ ہو جائے گی۔
دریں اثنا سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان بقیہ میچز کے لیے سری لنکا جانے سے قبل اپنے گروپ میچز پاکستان میں کھیلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے شیڈول میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 31 اگست سے 17 ستمبر کے دوران کھیلا جائے گا جب کہ شیڈول کا باضابطہ اعلان بدھ کو متوقع ہے۔
