نسیم شاہ نے محمد عامر کی جانب سے تعریف کا احسن انداز میں جواب دیا ہے۔
پیر کو کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر نے نسیم شاہ کو بتایا کہ محمد عامر نے حال ہی میں انہیں شاہین شاہ آفریدی سے بہتر بولر قرار دیا ہے۔
رپورٹر کے سوال کا عاجزی سے جواب دیتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ’’میں کیا کہوں کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں؟‘‘ تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اینجلیو میتھیوز کو آؤٹ کرنے کا پلان نسیم شاہ نے بتا دیا
ان کا کہنا تھا کہ میری توجہ دن بہ دن خود کو بہتر بنانے پر ہے، کارکردگی اور محنت کرنا میرے اختیار میں ہے جب کہ مجھے پرکھنا دوسروں کے ہاتھ میں ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں محمد عامر نے نسیم شاہ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پچ کے حالات سازگار نہ ہونے پر وہ سوئنگ ڈیلیوری کے لیے نہیں جاتے بلکہ یارکر اور باؤنسر بھی آزماتے ہیں، جو انہیں دیگر بولرز کے مقابلے زیادہ خطرناک بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر سہیل کی نسیم شاہ پر سخت تنقید
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کا کھیل آج بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔
پہلے دن کے کھیل میں پاکستانی بولرز نے سری لنکن ٹیم کو دوسرے سیشن سے قبل ہی 48.4 اوور میں محض 166 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔
پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز نے دھواں دھار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا جب کہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
