Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی بڑی چھلانگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی چھلانگ لگالی ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی 2-0 سے فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، انگلینڈ کے جوئے روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن فہرست میں ان سے اوپر ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایشز سیریز جیتنے کے بعد ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگئے۔ ایشز ٹیسٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اننگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے آخری مرتبہ رواں سال مارچ میں ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا تھا 883 کی رینکنگ کے ساتھ وہ سرفہرست مقام پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں چھ وکٹیں لینے کے بعد تین درجے ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے سعود شکیل اور عبداللہ شفیق اس وقت بالترتیب 15 ویں اور 21 ویں نمبر پر ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version