Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق رویندرا جڈیجا کا بیان سامنے آگیا

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ 2023 میں پاک بھارت مقابلہ 2 ستمبر کو ہوگا جس کا دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔

حال ہی میں ایک نجی اسپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے پاک بھارت میچز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس میچ میں ہونے والے پریشر اور لوگوں کی توقعات پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ میچ جو بھارت کھیلتا ہے وہ ہمارے لیے ایک ہی اہمیت رکھتا ہے لیکن جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی میچ ہوتا ہے تو اس کے لیے ہم سے جیتنے کی بہت زیادہ توقعات رکھی جاتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر میچ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ ہمارا مقصد اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی میدان میں اپنی پوری کوشش کرتے ہیں جب کہ ان کا مقصد صرف فتح حاصل کرنا ہوتا ہے لیکن ضرروی نہیں کہ نتائج ہمیشہ توقعات کے مطابق ہی ہوں۔

بھارتی آل راؤنڈر کہتے ہیں ہمارا کام کھیلنا ہے لیکن بعض اوقات چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں، یہ ایک کھیل ہے اور دونوں طرف کے کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں جیتنے کے لیے کھیل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا سب کچھ دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں لیکن اگر نتیجہ آپ کے مطابق نہیں ہوتا ہے تو آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version