Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین جونئیر اسکواش : پاکستان کے عبداللہ نواز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں عبداللہ نواز نے انڈر-17 کیٹگری کے کواٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 3-11 ، 12-10 ، 8-12 ، 6-11 اور 10-12 رہا۔

دوسری جانب  ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے عالمی چیمپئن حمزہ خان کی عمر کو درست قرار دیتے ہوئے مصر کا اعتراض رد کر دیا۔

واضح رہے کہ حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی جس پر مصر اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کی عمر پر اعتراض کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version